سٹی42: وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے،شہر کی تعمیر و بحالی پر اہم بریفنگ دی جائے گی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےکل متوقع دورہ لاہور پر شہر کی تعمیر و بحالی پر اہم بریفنگ دی جائےگی ۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کل وزیراعلی پنجاب کو لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے ۔
ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی جانب سے پچیس ارب سے زائد لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کی پریزنٹیشن تیار کرلی گئی ہے ۔ ایل ڈی اے کے نئے میگا پراجیکٹ کے لئے پچیس ارب کے منصوبوں پر پریزنٹیشن دی جائے گی۔ کمشنر لاہور اڑھائی ارب کے ریوائیو لاہور پراجیکٹ پر پریزنٹیشن دیں گے ، ایل ڈی اے اور کمشنر آفس نے وزیراعظم کو دے جانے والی پریزنٹیشن تیار کرلی ہے جسے کل آٹھ کلب میں پیش کیا جائے گا۔