اسلام آباد: پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور طیارے کا اضافہ ہوگیا، لیز پر حاصل کردہ ایئربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 2طیارے حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا ۔ سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں حاصل شدہ طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرسکےگا۔
دوسری جانب اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے خصوصی طور پر پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ نئے طیاروں کاحصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ہے۔