ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیسا ہوگابلدیاتی نظام؟ اتحادیوں کی مشاورت مکمل

کیسا ہوگابلدیاتی نظام؟ اتحادیوں کی مشاورت مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کامعاملہ پنجاب کے بلدیاتی نظام بارے اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی نے سفارشات پر اتفاق کر لیا

وزیر اعظم نے مشترکہ اتحادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا وزیر اعظم اتحادی کمیٹی کی سفارشات کی حتمی جائزہ لیکر منظوری دیں گے،ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا ایک اور مذاکراتی راؤنڈ ہوا  جس میں  وفاقی وزرا اسد عمر ،شفقت محمود،غلام سرور خان ، مسلم لیگ ق کی جانب سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی اوروفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید ،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی میٹنگ میں شریک  ہوئے

اتحادی جماعتوں کی قیادت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون پر مشاورت کی، گزشتہ اجلاس میں دونوں اتحادیوں نے مسودہ قانون کے سفارشات مرتب  کرکےوزیراعظم عمران خان کو بھجوائیں تھی۔ وزیراعظم کی گائیڈ لائنز کے بعد دوبارہ اتحادی قیادت نے تجاویز پر غور کیا اتحادی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں گیارہ میٹرو پولٹین ہوں گی، سیالکوٹ کو اس کی عالمی حیثیت کے پیش نظر میٹرو پولٹین کا درجہ دیا جارہاہے ۔ گجرات کو بھی میٹرو پولٹین کا درجہ دیاگیا، 9ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹرو پولٹین ہوں گی،

نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں25 ضلع کونسل ہوں گی، ضلع ناظم اور میٹروپولٹین کے میئر کا انتخاب براہ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہوگا، نیبر ہڈ کونسل ،ویلیج  کونسل اور تحصیل کونسل کانظام ہوگا، نیبر ہڈ کونسل اورویلیج  کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، ویلیج کونسل کے ساتھ پنچایت کونسل کانظام قائم کرنے کی بھی تجویز  دی گئی ہے ۔پانچ رکنی پنجایت کونسل کے ارکان کوویلیج  کونسل کاچیئرمین نامزد کرے گا، پنچایت کونسل صفائی ،اسٹریٹ لائٹس ،چوکیدارہ ،سکول اور چھوٹے تنازعات کو دیکھے گی۔،ذرائع کے مطابق  پنچایت کونسل کو معمولی نوعیت کے ٹیکس لگانے کا اختیاربھی ہوگا، ہر ویلیج  کونسل اور نیبر ہڈ کونسل 13 ممبران پر مشتمل ہوگی،ویلیج  کونسل اور نیبرہڈ کونسل وہ کونسلر منتخب سمجھے جائیں گے جو پہلی چھ پوزیشن پر آئیں گے کونسل چیئرمین کا امیدوار سات رکنی پینل دے گا ۔

چیئرمین کے پورے پینل کو ووٹ دینا ہو گا پینل، چیئرمین ،وائس چیئرمین ، لیڈیز ، اقلیت ، ٹیکنو کریٹ ، یوتھ اور سینئر سیٹیزن کی سیٹ پر مشتمل ہو گا ،ٹاؤن ، تحصیل ، ضلع یا میٹر و پولیٹن کے انتخابات ڈائریکٹ اور پارٹی بنیاد پر ہوں گے جبکہ  تحصیل ٹاون اور ضلع کی سطح پر تیس فیصد مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلروں اور ہیڈز کے لیے مخصوص ہوں گی ،ستر فیصد سیٹیں متناسب نمائندگی کے طور پر  دی  جائیں گی ، ہر جماعت اپنی فہرست دے گی۔