کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

14 Sep, 2021 | 12:14 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہےکہ حکومت نے 24 اضلاع میں 4ستمبر کو کچھ بندشیں لگائی تھیں، 24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر موجو دہیں، کوشش ہے کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔ لاپرواہی اور ایس اوپیز کو نظر انداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنی،چند ہفتوں میں آکسیجن کی مانگ میں دوگنا اضافہ ہوچکاہے جبکہ صورتحال بہتر بھی ہوئی اور خطرہ ختم نہیں ہوا۔

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے جبکہ 6 اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی۔ پنجاب کے 5 اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی۔ ان اضلاع کے علاوہ 16ستمبرسے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی جامعات  دو مرتبہ ایڈمیشن کھولا کریں گی۔ سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لیے جانے  کی تجویز ہے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسی نیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ 

مزیدخبریں