حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا

14 Sep, 2021 | 11:55 AM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: حکومت نے 18اضلاع میں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

این سی اوسی کے سربراہ وفاقی وزیر اسدعمر  کا کہنا ہے کہ ہم نے 24اضلاع میں 4ستمبر کوکچھ بندشیں لگائی تھیں، 24اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے، 6اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی ۔ پنجاب کے 5اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی، 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

پارک اور جم مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیئے جائیں گے، کاروبار کی مکمل بندش کی طرف نہیں جارہے، حکومت اجتماعی کے بجائے انفرادی بندش لگائے گی، 6 اضلاع میں آؤٹ ڈورڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے30 ستمبر تک ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔کوشش ہے کورونا کی صورتحال بہتر ہو اور زندگی معمول پر آئے.

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں سولہ ستمبر سے تعلیمی ادارے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے، پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہو گی ،تفریحی پارک بھی کھلیں گے ، ان ڈاؤن ڈائننگ بند ،آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم رات بارہ بجے کر دیا گیا.

واضح رہے کہ لاہور ،فیصل آباد ،ملتان،سرگودھا،گجرات اور بنوں میں بندشیں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں