''نارکوس: میکسیکو'' نیٹ فلیکس کی معروف سیریز کا آخری سیزن ، ٹریلر جاری

14 Sep, 2021 | 11:28 AM

ویب ڈیسک : نیٹ فلیکس نے معروف سیریز ''نارکوس: میکسیکو'' کے نئے سیزن کا ٹریلر جاری  کردیا ۔ سیزن پانچ نومبر کو ریلیز ہوگا۔

رپورٹ  کے مطابق اس سیریز کا تیسرا سیزن اس کا آخری سیزن ہوگا جو پانچ نومبر کو ریلیز کیا جائے گا نیٹ فلیکس کے سیزن نارکوس میکسیکو کو ناظرین میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے اسکے دوسرے سیزن کا  اختتام مرکزی کرداراور ڈان میگوئل  کی گرفتاری پر ہوا تھا یادرہے میگوئل خطرناک ترین ڈرگ مافیا کا بانی تھا ڈان میگوئل کا کردار ڈیاگو لونا نے ادا کیا ہے ۔ اب تیسرے اور آخری سیزن میں  کہانی کچھ یوں آگے بڑھے گی کہ گرفتاری کے بعد ڈرگ مافیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ہرایرا غیرا جب منشیات کے کاروبار میں گھسنے کی کوششش کرتا ہے تو قتل وغارت کا نیا باب کھلتا ہے۔ 

’دی ہالی وڈ رپورٹر‘ کے مطابق اس سیریز کی کہانی فیلکس کی گرفتاری کے بعد آگے بڑھے گی جس میں دکھایا جائے گا کہ اس گرفتاری کے بعد ڈرگ کارٹیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ڈرگ کے غیرقانونی کاروبار میں نئے لوگوں کے آجانے سے خون خرابے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔''نارکوس: میکسیکو''کے آخری سیزن میں 10 قسطیں ہوں گی۔

مزیدخبریں