سٹی 42: نئے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل پر عدالتی حکم عدولی کا الزام، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی پہلی درخواست پر سماعت، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
جسٹس عابد عزیز شیخ نے سکول ٹیچر ملک ریاض حسین کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول میں گریڈ 17 میں سبجیکٹ سپیشلسٹ ہے۔ گریڈ 18 میں ترقی کا حقدار ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے ترقی کا معاملہ موخر کرنے پرچیف سیکرٹری کے پاس محکمانہ اپیل کی۔ شنوائی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے چیف سیکرٹری کوزیرالتوا اپیل پر فیصلہ کرکے عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کروانے کا حکم دیا،عدالت کے29 جون 2021 کے حکم کی تاحال تعمیل نہیں کی گئی. عدالت سے چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
نئے چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت پرنوٹس جاری
14 Sep, 2021 | 10:15 AM