ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اےپرعدالتی حکم عدولی کا الزام، جواب طلب

ڈی جی ایل ڈی اےپرعدالتی حکم عدولی کا الزام، جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ پر ایک اور عدالتی حکم عدولی کا الزام، ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 53 ہوگئی۔
  تفصیلات کے مطابق  جسٹس شجاعت علی خان نےعلامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی سید محمد کلیم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ امریکہ میں مقیم ہے۔ اس لئے اپنے والد سید معظم علی شاہ کو پاور آف اٹارنی کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ مصطفیٰ ٹاون میں تین مرلے کا پلاٹ خریدا لیکن ایل ڈی اے نے این او سی جاری نہیں کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران کو درخواست دی۔ شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو زیرالتواء درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔ عدالت کے 28 مئی کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 53 ہوگئی