(زین مدنی) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کا موٹروے پر پسٹل ہمراہ رکھ کر سفر ، رابی پیرزاد ہ کا کہنا ہے کہ والدہ کو ملنے لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹر وے جا رہی ہوں اس لئے حفاظت کے لئے پسٹل ہمراہ رکھا ہے۔
معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گجر پورہ تھانے میں درج خاتون سے موٹروے پر ہونے والی ڈکیتی اور ریپ کے بعد لاہور سے گوجرانوالہ پستول ہمراہ رکھ کر سفرکیا ۔ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پستول کی تصویر اپ لوڈ کردی اور اس پر لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو لاہور سے گوجرانوالہ ملنے جارہی ہیں اور موٹروے کے ذریعے سفر کررہی ہیں اس لئے پستول کو ہمراہ رکھا ہے ۔
آج میں اکیلی اپنی امی سے ملنے جا رہی ہوں، لاہور سے گجرانوالہ اور وہ بھی موٹر وے سے، کاش ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں،مجھ سے ذیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی،ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) September 14, 2020
Victim blaming is a sin. pic.twitter.com/15cbuWJzRO