(رضوان نقوی) اداکارنعمان اعجاز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔
ایف بی آر نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے فلمی ستاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے اداکار نعمان اعجازکی ڈیڑھ کروڑروپےسےزائد کی بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ اداکار نعمان اعجازنےڈیڑھ کروڑروپےسےزائدکی رقم اپنے گوشوارےمیں ظاہرنہیں کی تھی۔ ایف بی آرنےنعمان اعجازکاسال 2016کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کررکھاہے۔اداکارکےذمےسال2016کےبقایاجات کی مدمیں35لاکھ روپےواجب الادا ہیں۔
قبل ازیں فلمسٹار ارباز خان اور اس کے بعد ا ن کی بیگم اداکارہ خوشبو بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں۔سٹیج اداکارہ خوشبو کو ایف بی آر نے سال دوہزار انیس کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فلمسٹار خوشبو نےاپنے اثاثہ جات ایف بی آر پر ظاہر نہیں کئے۔شوبز کی دنیا میں خوشبو کے نام سے مشہور ثوبیہ جبین کو جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا گیا تھا۔
ایف بی آر نے ارباز خان کی آفیسرز کالونی شیراز ولاز میں واقع رہائش گاہ پر نوٹس بھجوایا تھا، فلسمٹار کو گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر کرنے کیلئے 28 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی گئی تھی۔