ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا

سی سی پی او عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) گجر پورہ میں ایک سال قبل نجی ٹارچر سیل بنانے پر معطل ہونے والے سابق ایس ایچ او رضا جعفری اور تین اہلکاروں کو سی سی پی او نے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا، انسپکٹر رضا جعفری سمیت تین اے ایس آئی عمران، شہزاد اور عمران بھی حوالات میں بند کر دیا گیا ۔اہلکاروں نے گزشتہ سال کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا جبکہ اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

انکوائری افسر نے نجی ٹارچر سیل میں غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے پر اہلکاروں کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی سفارش کی اور سابق ایس ایچ او نے اہلکاروں کے ہمراہ طمع نفسانی اور رشوت کے حصول کیلئے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا تھا ۔ پولیس اہلکار غیر قانونی حراست میں شہریوں پر تشدد کرتے تھے جن کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer