ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ، شکنجہ تیار

14 Sep, 2020 | 07:24 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) پروفیشنل ٹیکس اور بے نامی جائیدادوں کے مالکان کی نشاندی کیلئے ایکسائزاورایف بی آر کا معاہدہ ہوگیا۔ ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق اور ایف بی آر آئی ٹی ممبر نے ایم او یو پر دستخط کر دئیے۔صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کہتے ہیں کہ ڈیٹا شئیرنگ سے دونوں محکموں کے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔

ٹیکس چوروں اور بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف ایکسائز اور ایف بی آر نےمشترکہ شکنجہ تیار کر لیا۔بےنامی جائیدادوں،اور ٹیکس چوری کے سراغ کیلئے محکمہ ایکسائز اور ایف بی آر میں ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔ ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق اور ایف بی آر آئی ٹی ممبر نے ایم او یو پر دستخط کر دئیے۔

صوبائی وزیر حافظ ممتاز نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے ساتھ معاہدہ سے ٹیکس چوری اور بے نامی جائیداد مالکان کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی وصولی میں خاطروخواہ اضافہ ہوگا۔موٹر وہیکل رجسٹریشن, پراپرٹی ٹیکس ریکارڈ کے حوالے معاونت ملے گی۔ دونوں محکموں کو ایک دوسرے کے آن لائن ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوگی۔
سیکر ٹری ایکسائز وجیہ اللہ کنڈی کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز اور ایف بی آر کے درمیان معلومات کی فراہمی کا مشروط معاہدہ ہے۔محکمہ ائکسائز موٹر برانچ اور پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات ایف بی آر سے شئیر کریں گا 90 ملین ۔4.1ملین پراپرٹی کا ڈیٹا موجود ہے۔محمد عاصم ممبر آئی ٹی بورڈ ایف بی آر نے کہا معاہدے سے ریکارڈ حاصل کر نے میں بڑا بریک تھرو ہوگا۔

تقریب میں ڈی جی ایکسائز مسعودالحق،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راو شکیل الرحمن،ڈائریکٹر رضوان اکرم شیروانی،سمیت دیگر آفسرز شریک ہوئے۔

مزیدخبریں