گرفتار ملزم شفقت کا مرکزی ملزم عابد ملہی بارے ہوشربا انکشاف

14 Sep, 2020 | 06:18 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک) موٹروے خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے بارے گرفتار ملزم شفقت نے  مزید انکشاف کر دیے۔
 پولیس ذرائع کے مطابق عابد نے کچھ عرصہ قبل شیخوپورہ فیکڑی ایریا میں ڈکیتی کے دوران خاتون کا ریپ کیا تھا، ملزم عابد پر اس وقت زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہوا تھا۔اس وقت عابد پر صرف ڈکیتی کا مقدمہ ہوا، بعد ازاں مقدمہ میں مدعی نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خاتون زیادتی کیس کا ملزم شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے دوسرے ملزم عابد ملہی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے دلخراش واقعہ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے۔ جس کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے ہماری ساری ٹیم مسلسل کوشاں ہے جس کی گرفتاری انشااللہ جلد متوقع ہے۔

مزیدخبریں