(علی ساہی) موٹروےپرخاتون کے ساتھ ڈکیتی اوراجتماعی زیادتی کے بعدپولیس کوسڑکوں پر متحرک کرنے کافیصلہ کر لیا گیا، آئی جی پنجاب نے دوہزارگیارہ سے اب تک موٹروے پرہونے والی ڈکیتیوں کے دوران گرفتارملزمان کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ ، انٹیلیجنس بیسڈانفارمیشن اوررسپانس ٹائم بہتر بنانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہورسیالکوٹ موٹروے پر پولیس کی پٹرولنگ اورتعیناتی نہ ہونے پرافسوس ناک واقع پیش آیا جس میں خاتون کے ساتھ ڈاکوؤں نے زیادتی کی اوررقم بھی لوٹ کرفرارہوگئے۔جس کے بعدحقائق سامنےآے کہ افتتاح کو 6ماہ گزر گئے لیکن موٹروے پولیس کے حوالے سڑک چارج نہیں دیا گیا۔
اب نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب انعام غنی نے بڑی شاہراہوں کومحفوظ بنانے کےلئےموٹرویزکے گردونواح انٹیلی جنس طرزکاآپریشن کرنےکاحکم دیا ہے۔2011سےاب تک ہونے والی سنگین جرائم وارداتوں اورگرفتارملزمان کی مکمل تفصیلات،ملوث ملزمان کی تمام ڈیٹیلزکہ کتنے ملزم گرفتارکیے،کتنے ضمانتوں پر اور کتنے جیلوں میں ہیں کیلئےافسران کوپرفارما بھی بھجوادیا گیا ہے۔
ان کا مزیدکہناتھا کہ موٹروےکےاطراف متحرک گینگزکے خلاف کارروائی کی جائے،خصوصی مشقوں میں رسپانس ٹائم بہتربنایاجائے۔ موٹروےاورہائی وےسےملنےوالی کال پرفوری رسپانس دیاجائے۔شہریوں کاسفرمحفوظ بنانےکیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال کیا جاسکے ۔
موٹروے خاتون زیادتی کیس، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم جاری کردیا
14 Sep, 2020 | 05:43 PM