(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونےکےبعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سےکھولے جا رہے ہیں،تمام والدین بچوں کوماسک کے ساتھ سکول بھیجیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا سکول دوبارہ کھولنےاور طلباء کی سکول واپسی کےحوالےاہم ٹویٹ کیا،مراد راس کا کہنا ہے کہ طلباء،اساتذہ اوران کے خاندانوں کی زندگی سب سےزیادہ اہمیت کی حامل ہے،انکا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں مکمل اور جامع انداز میں نبھانےکی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کل سےکھولے جائیں گے،حکومت پنجاب کی جانب سےجاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ پندرہ ستمبرسےملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، سکول کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بچوں کا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا ۔نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کو پندرہ ستمبر سے کھول دیا جائے گا، بچوں کا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا، سکولوں میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے کے لئےشیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں کردیئے گئے ۔
بچوں کا روزانہ کی بنیاد پر بخار چیک کیا جائے گا۔ بچوں کی صحت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ بچوں کو سکول میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹمپریچر گن ، ہینڈ اسنٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ کھانسی ،زکام یا بخار کی صورت میں اساتذہ و بچوں کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیس ماسک بچے گھر سے لے کرآئیں گے۔آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز آئے گے۔سکول ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ بچوں کو صحت مند ماحوال فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔