اٹھارہ سال سے منتظر الاٹیوں کو ایل ڈی اے کی خوشخبری

14 Sep, 2020 | 03:22 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : ایل ڈی اے نےایونیو ون میں اٹھارہ سال سےپلاٹوں کےمنتظر104 مزید متاثرہ الاٹیوں کےلیےقرعہ اندازی کردی۔

ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا،ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ،ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان شریک ہوئے،،چیف میٹرو پولٹین پلانر ندیم اختر زیدی ،چیف ٹاون پلانرطارق محمود،ڈائریکٹر ایونیو ون فہد انیس قریشی اورڈائریکٹرلا عبدالرزاق سمیت متاثرین بھی شریک ہوئے،ایم پی اے سعدیہ سہیل اور ڈی جی ایل ڈی اے نےقرعہ اندازی کی،ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ اے ایونیو ون میں چنیوٹ ہاوسنگ کےمسئلےکوحل بھی کریں گے۔


ایڈیشنل ڈائریکٹر اربن پلاننگ رانا ٹکا خان نےکہا کہ حکومتی ترجیح کے باعث اٹھارہ سال پرانا مسئلہ حل ہوا ہے۔پنجاب آئی ٹی بورڈ کےتعاون سےکمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعےایک سو چارالاٹیوں کو موقع پر پلاٹوں کے لیٹرز بھی دیئےگئے۔ ایل ڈی اے عملےکا ایونیو ون میں غیر قانونی تعمیرات اور پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن،، پارکس اور مین روڈ کوکلیئر کرا دیا گیا۔۔

دوسری جانب ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ نےبی اور ایم بلاک کے پارکوں سے تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کردیا، ایونیو ون سکیم میں پارکوں کی بحالی کےلیےبھی آپریشن کیا گیا،،انفورسمنٹ ٹیم نےپارکوں سے تجاوزات،بھینسوں کے باڑے اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمارکردیں،،سکیم کےسی بلاک میں بھی تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا،ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی ہدایت پر کارروائی کی گئی،ڈپٹی ڈائریکٹرانفورسمنٹ باسط عزیز نے کارروائی کی،پولیس اور عملہ بھی ہمراہ تھا -

 
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےشعبہ ٹاون پلاننگ ون نےگلشن راوی میں کارروائی کرتےہوئےکیکس اینڈ بیکس،لاہوری قلفی اورکریٹو سکول کو سربمہرکردیا، ایل ڈی اے نے پیزا نیکسٹ اور محمود کیش ایبڈ کیری سمیت دیگر املاک کو بھی کمر شل فیس کی عدم ادائیگی پرسربمہر کردیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری رائےجہانگیر نےڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ون عائشہ مطاہرکی ہدایت پر کارروائی کی ۔

مزیدخبریں