سٹی42: پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ زیادتی کرنے والوے مجرموں کے ہاتھ اور پاؤں توڑ دینے چائیے اور ان کی جنسی صلاحیت بھی ختم کردینی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پر بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی کرنے کے کیس پر نہ صرف پورا ملک سراپا احتجاج ہے بلکہ عوام کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ریپ کے مجرموں کو سرے عام پھانسی دی جائے، شوبز انڈسٹری میں بھی اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتاہے اور زیادتی کے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
موٹر وے واقعہ سے متعلق پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ میں چاہتی ہوں زیادتی کے مجرموں کو زندہ رکھا جائے، انہیں پھانسی نہ دی جائے بلکہ ان کو ہاتھ، پاؤں اور ان اعضاء کے بغیر زندگی گزارنے دی جائے جس سے وہ خواتین کی زندگی کو برباد کرتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ایسے افراد کی جنسی صلاحیت ختم کرکے ان کے ہاتھ اور پاؤں کو توڑدینا چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں۔