موٹر وے خاتون زیادتی کیس :مزید 2 ملزمان گرفتار،ایک کا ڈی این اے میچ کرگیا

14 Sep, 2020 | 02:24 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے  کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ایک اور ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا۔2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت، وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ذرائع کے مطابق شفقت علی کو ایک روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم وقار الحسن نے شفقت کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ ملزم وقار الحسن نے خود کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

دوسری جانب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے عابد کے بہنوئی اور مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ،جبکہ حساس اداروں نے کارروائی کرکے ساہیوال سے مرکزی ملزم کے ساتھی اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران حراست اہم انکشاف کیا، ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، ملزم موقع پر موجو د تھا یا نہیں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم شفقت نے اعتراف جرم کرلیا ہے،سی آئی اے پولیس  دیپالپور سے گرفتار کرکے لاہور لائی ،ملزم ریکارڈ یافتہ مجرم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزم وقار  نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہوکر جرم ماننے سے صاف انکار کردیاتھا،اپنے ابتدائی بیان میں جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ،کیس کے مرکزی ملزم کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں بے گناہ ہوں اور میرا ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کروایا جائے ، ملزم وقار الحسن شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار کا رہنے والا ہے۔

ملزم وقار نے بتایا کہ میرا سالہ (برادر نسبتی)عباس ملزم عابد علی سے رابطے میں ہے، میرا موبائل فون عباس کے استعمال میں تھا، عباس نے اس کے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے لیکن عباس جلد اپنی گرفتاری پیش کرے گا۔

مزیدخبریں