پنجاب حکومت کا بلدیاتی الیکشن میں فائدہ حاصل کرنے کا پلان

14 Sep, 2020 | 12:40 PM

Shazia Bashir

ریحان گل:  پنجاب حکومت کا بلدیاتی الیکشن میں فائدہ حاصل کرنے کا پلان، ارکان اسمبلی کو نوازنے کے لئے محکمانہ مخالفت کے باوجود وزیراعلی پنجاب نے پی ایم ایس پی فیز ٹو پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جا چکا ہے جس کے تحت نئے بلدیاتی ادارے وجود میں آ چکے ہیں جن میں نمائندوں کے انتخاب کے لئے دو مراحل میں الیکشن کروائے جانے ہیں، پنجاب حکومت کا بلدیاتی الیکشن میں فائدہ حاصل کرنے اورارکان اسمبلی کو نوازنے کے لئے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وزیراعلی پنجاب نے محکمانہ مخالفت کے باوجود کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 ذرائع کے مطابق   محکمہ بلدیات نے نئے بلدیاتی اداروں کی موجودگی میں صوبائی پروگرام شروع کرنے کی مخالفت کی ہے،  محکمہ بلدیات نے موقف دیا تھا کہ نئے بلدیاتی اداروں کی موجودگی میں چھوٹے ترقیاتی کام ان کا مینڈیٹ ہے،  صوبائی حکومت کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب پی ایم ایس پی کے معاملے میں محکمانہ اعتراض پر برہم ہو گئے اور ارکان اسمبلی کی پسند کے مطابق ڈویژن کی سطح پر سکیمیں فوری تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں