انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک کے نتائج کے حوالے سے اہم خبر آگئی

14 Sep, 2020 | 11:30 AM

Shazia Bashir

جنید ریاض: میٹرک کے نتائج کے اعلان کا معاملہ، کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد آج   نتائج کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر نتائج کی تاریخوں بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق   لاہور بورڈ کےتحت میٹرک کےامتحان میں اڑھائی لاکھ سےزائد طلبہ نےشرکت کی تھی، میٹرک کے نتائج کے اعلان  تاحال نہیں ہوا، کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد آج   نتائج کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر نتائج کی تاریخوں بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

       

تاحال تعلیمی بورڈز کی جانب سےمیٹرک کا رزلٹ ڈیکلیئر کرنے کے حوالےسے کابینہ کمیٹی سے منظوری نہیں لی جاسکی، کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ کمیٹی کےاجلاس میں 28 نکاتی ایجنڈا رکھا گیا ہے جس میں سب سےآخری ایجنڈا میٹرک کےنتائج کا اعلان شامل ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طلباء کی پرموشن پالیسی کی بھی منظوری لی جائےگی، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رزلٹ تیار ہے، صرف کابینہ کمیٹی کی منظوری لینا باقی ہے،   کابینہ کمیٹی سے اجازت ملتے ہی میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا جائےگا۔

  اس سے قبل  راجہ یاسر ہمایوں کاکہناتھاکہ میٹرک کارزلٹ تیارہے، پروموشن پالیسی کی منظوری کابینہ نے دینی ہے جیسےہی منظوری ملتی ہےنتائج جاری کردیں گے ۔

مزیدخبریں