پولیو سے بچاؤ کیلئے محکمہ پرائمری ہیلتھ کا بڑا اقدام

14 Sep, 2019 | 11:53 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) لاہور کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر ماہ مہم چلانے کا فیصلہ، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پانچ برس عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی سربراہی میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر ماہ خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہم کے دوران پانچ برس عمر تک کے 42 ہزار 848 بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے جو لمحہ فکریہ ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ ہر ماہ لاہور میں پولیو کے خلاف مہم کے دوران یقینی بنایا جائے گا کہ ٹارگٹ میں شامل ہر بچے کو قطرے پلائے جائیں۔ بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں