نیا ترجمان وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ نام سامنے آنا شروع ہوگئے

14 Sep, 2019 | 10:07 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام سامنے آنا شروع، دو خواتین بھی ترجمان بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نئے ترجمان بننے کیلئے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ دو خواتین اراکین بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چوہدری اور ساؤتھ پنجاب کی سینئر وائس پریزیڈنٹ عائشہ نذیر جٹ کے نام ایوان وزیراعلیٰ میں گونج رہے ہیں۔ دونوں خواتین ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ہاٹ فیورٹ سمجھی جارہی ہیں،، عائشہ نذیر جٹ کو جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا لیکن الیکشن ہار گئی تھیں، عائشہ نذیر جٹ کو ترجمان وزیراعلیٰ مقرر کرنے کیلئے اسلام آباد کے اعلیٰ حلقے بھی متحرک ہیں۔ دوسری امیدوار عائشہ نواز چوہدری چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی سکول ایجوکیشن اور ڈپٹی چئیر کاسٹ ایجوکیشن ریفارم کمیٹی ہیں۔

عائشہ نواز چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی پرانی ورکر ہیں اور پی ٹی آئی پنجاب کا میڈیا سیل پچھلے 5 سال سے ہینڈل کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں