ن لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی

14 Sep, 2019 | 06:38 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) تحریک انصاف پی پی 153 کے کارکن چودھری شبیر کی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر سے ملاقات، چودھری شبیر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا، خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں تحریک انصاف کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔

مادھولال حسین میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر نے اپنے حلقہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پی پی 153 کے تحریک انصاف کے کارکن چودھری شبیر سے ملاقات کی۔ چودھری شبیر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے چودھری شبیر کو مسلم لیگ (ن) میں آنے پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے پہلے سال ہی عوام کے سامنے ان کی حقیقت آچکی ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف محض جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقامی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں جانتی، عوام آج میاں نوازشریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔

اس موقع پر عمرفاروق، محمد وقاص، شرافت علی، ظفر اقبال، میاں عثمان، اجمل جٹ، میاں فہیم، میاں صنوبر، محمد شہزاد، مہر فاروق اور احمد فاروق سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں