ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ پاکستان کے نظام میں غنڈوں، سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی بے بسی دیکھ کر سیاست چھوڑ رہا ہوں، اس نظام میں متوسط لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، پاکستان کے نظام میں غنڈوں، سرمایہ داروں کی جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگ جماعت بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، یہ جس کا سورج چڑھتا ہے اُس کی طرف چلے جاتے ہیں، جماعتیں تبدیل کرنے والوں کا مقصد صرف لوٹنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پانچ سال پہلے والی جگہ پر پہنچ گیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے کیس کے حوالے سے وعدے پورے نہیں کیے، پہلی بار صحیح تفتیش شروع ہوئی اور فائنل تفتیش کی رپورٹ جمع ہونے کا وقت آیا تو درخواست معطل کرا دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer