ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس ستمبر تک توسیع

رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس ستمبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نےسابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ ملزمان کی درخواستوں پرسماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ ملزمان کو منشیات کیس میں پیش کیا گیا، عدالت میں رانا ثنااللہ کے وکلا نے درخواست دی کہ دو ماہ کا عرصہ ہو گیا ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر بحث سنی جائے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کاشف کو بحث کر نے کا حکم دیا جس پر انہوں نےکہا ان کےسینئر صلاح الدین بحث کریں گے ان کا نوٹیفکیشن ہوا ہے،عدالت نے نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے کارروائی تھوڑی دیر کے لیے روک دی۔

عدالت میں کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو نوٹیفکیشن پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صلاح الدین بیمار ہیں، وہ اسلام آباد میں ہیں اس لیے اگلی تاریخ دے دی جائے، راناثنا اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔  

پیشی کے موقع پر راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان پر منشیات کا غلط الزام لگایا گیا ہے، سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس خالد بشیر نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کاشف کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کا حکم دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer