مریم نواز کا گھر سے کھانا روکنے کے اقدام کیخلاف قرارداد جمع

14 Sep, 2019 | 10:15 AM

Shazia Bashir

عمر اسلم: نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کے لیے نیب کی جانب سے گھر سے کھانے کو روکنے کے اقدام کے خلاف پنجاب اسمبلی مِیں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ کی جانب سے قرارداد جمع، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ادارہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لینے کا ادارہ بن چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ نیب کا مریم نواز صاحبہ کا اچا نک کھانا روکنے کا عمل سراسر زیادتی اور سیاسی انتقام کی ہی ایک شکل ہے، انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لینے کا ادارہ بن چکا ہےاورمریم نواز صاحبہ کے کھانے کو روکنے کے اقدام سے حکمرانوں کی زہنی پستی اور گھبراہت صاف نظر أتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اداروں کو جھوٹی تسکین اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال ہونا غیراخلاقی اورشرمناک امر ہےاورلہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نیب مریم نواز کے کھانا روکے جانے کے أڈر کو واپس لے۔

مزیدخبریں