ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کا پرائیویٹ سوئمنگ پولز انتظامیہ سے جواب طلب

ہائیکورٹ کا پرائیویٹ سوئمنگ پولز انتظامیہ سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: پرائیویٹ سوئمنگ پولز میں ریسکیو سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور نے فیصل آباد کے رہائشی عمران کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کے وکیل سید فرہاد شاہ ایڈوؤکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ سوئمنگ پولز انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کےاقدامات نہیں کئے ہیں، جس کے باعث درخواست گزار کا 22 سالہ جوان بیٹا نبیل سوسائٹی کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

 درخواست گزارکے وکیل نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی سوئمنگ پول میں بھی نوجوان جاں بحق ہوا، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سوئمنگ پولز انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو انتظامات نہ کرنے پر قتل باالسبب کا مقدمہ درج کرنے اور سوئمنگ پول انتظامیہ کو ریسکیو انتظامات کرنے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔