ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ بچے کا سراغ نہ لگا سکی

پولیس ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ بچے کا سراغ نہ لگا سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر عباس: پیر مکی سے ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بچے کے ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج، ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس تلاش میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر مکی کے رہائشی بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل اس کا تیرہ سالہ بیٹا میر حسن دوکان سے واپس گھر آتے ہوئے لا پتہ ہو گیا، گمشدگی کی درخواست تھانہ داتا دربار میں دی گئی مگر ابھی تک پولیس بچے کا پتہ نہ چلا سکی۔

 میر حسن کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ فیکٹری میں محنت مزدوری کر کے باقی بچوں کا پیٹ پال رہی ہے،  جبکہ اس کے خاوند کا انتقال ہو چکا ہے، اب بیٹے کی گمشدگی اس کے لئے نا قابل برداشت ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانہ داتا دربار پولیس کی جانب سے گمشدگی کی درخواست تو لے لی گئی ہے مگر بچے کی تلاش نہیں کی جا رہی، تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں،  پولیس جھوٹے بہانوں سے ٹال رہی ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ  پنجاب اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے اوربچے کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔