پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے پروگرام سے دستبردار

14 Oct, 2024 | 11:49 PM

Waseem Azmet

سٹی42: پی ٹی آئی نے   15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کی  کال واپس لے لی۔ ہے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکا کی  اکثریت نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔
 سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ  کل 15 اکتوبر کو احتجاج مؤخر کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ  "احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ"  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گi. ۔

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں "احتجاج" کا اعلان کیا تھا۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی اس احتجاج کے لئے پشاور سے اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ آنے کی دھمکی دی تھی۔  تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔ اب پی ٹی آئی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی شرط مان لی ہے۔ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کل صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔

مزیدخبریں