اسرار خان :آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔خطرناک ڈاکو وکی عرف وشال مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کاہنہ لے جارہی تھی،موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،2ملزمان کی فائرنگ سے وکی عرف وشال مسیح شدید زخمی ہوا۔زخمی ڈاکو وکی مسیح ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری کی 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا،ملزم نے چند ہفتےقبل نشترکالونی میں2کروڑ کی واردات کی تھی ،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ،تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے