ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کا اجلاس، معزز مہمان آج اسلام آباد پہنچیں گے

ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کا اجلاس، معزز مہمان آج اسلام آباد پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس : د ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود آج 15 اکتوبر کو  اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل اسلام آباد پہنچنے والے وفود کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہوں کے اجلاس ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ 16 اکتوبر کو تمام غیر ملکی سربراہان اور وفود جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے۔ جناح کنونشن سینٹر آمد پر وزیراعظم شہباز شریف مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے۔ مہمانوں کی آمد، استقبال اور گروپ فوٹوز کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس سے افتتاحی خطاب کریں گے، جس کے بعد غیر ملکی وفود کے سربراہان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔  وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔