ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران پرواز پائلٹ کو دل کا دورہ، خاتون نے بغیر کسی تجربے کے جہاز بحفاظت اتار لیا

دوران پرواز پائلٹ کو دل کا دورہ، خاتون نے بغیر کسی تجربے کے جہاز بحفاظت اتار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا میں ایک جہاز کی پرواز کے دوران پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس کی بیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی جہاز بحفاظت لینڈ کرلیا ۔ 

حیران کن واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا، جہاں 69 سالہ امریکی خاتون یوون کینان-ویلز اپنے شوہر  ایلیوٹ ایلپر کے ہمراہ نجی طیارے میں لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ائیرپورٹ سے کیلیفورنیا جارہی تھیں، یوون کے 78 سالہ شوہر ایلیوٹ خود جہاز اڑا رہے تھے جو دورانِ پرواز  دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گئے، جس کے بعد یوون نے گھبراہٹ کے عالم میں ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔

ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یوون نے طیارے کا رخ قریبی ائیرپورٹ کی طرف موڑ دیا اور چند منٹ بعد طیارہ باحفاظت لینڈ کر گیا۔ طیارے کے اترنے کے فوراً بعد ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا لیکن اس کے باوجود  یوون کے شوہر ایلیوٹ ایلپر جانبر نہ ہو سکے۔