ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملاقات کی اجازت ورنہ اسلام آباد پر احتجاجی یلغار؛ علی امین گنڈاپور کی نئی دھمکی

ملاقات کی اجازت ورنہ اسلام آباد پر احتجاجی یلغار؛ علی امین گنڈاپور کی نئی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم کی اسلام آباد مین موجودگی کے دوران کل پھر نام نہاد احتجاج کرنے کے نام پر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی دھمکی دے دی۔ 

اسلام آباد پر ریاستی وسائل کے ساتھ لاؤو لشکر کے ساتھ دھاوا بولنے کے عادی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے اس مرتبہ اسلام آباد میں معزز غیر ملکی مہمان کی موجودگی مین دھاوا بولنے کا بہانہ ییہ بتایا ہے کہ جیل میں بانی کی طبعیت ناساز ہے۔ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا س کے نمائندوں کے سامنے کہا کہ ہم اسلام آباد جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، امید ہے بانی سے ملاقات کا مطالبہ پورا ہو جائےگا۔ علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی کہ "احتجاج"  بانی پی ٹی آئی  کے ساتھ ان کی ملاقات سے مشروط ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ بانی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ دے کرحکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا، پارٹی کے فیصلے قبول ہیں،کچھ لوگ بیٹھ کر بیانیہ بناتے ہیں۔

پیر کے روز ہی پشاور میں علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کے لیے مارچ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کل 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور  احتجاج میں زیادہ  لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی، ان کی بہن، ڈاکٹر یا پارٹی قائدین سے ملاقات نہ کرائی گئی تو کل اسلام آباد احتجاج کے لیے مارچ کیا جائےگا۔

اجلاس میں اس مقصد کے لیے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں  تفویض کی گئیں۔