پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ

14 Oct, 2024 | 08:38 PM

بابر شہزاد تُرک : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے، پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا ، جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 33 ہوگئی۔ 

قومی ادارہ صحت میں قائم میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی، جس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اب تک خیبرپختونخوا سے 4  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ 

نیشنل ای او سی نے بتایا ہے کہ 28 اکتوبر سے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین سے اپیل ہے پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے کھولیں، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں ۔ 

مزیدخبریں