صوبائی وزیر صحت  خواجہ عمران نذیر سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات

14 Oct, 2024 | 08:27 PM

زاہد چوہدری :صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سے چینی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی ۔ چینی وفد نے پنجاب ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔
خواجہ عمران نذیر سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گلبرگ میں ملاقات کی۔ ہسپتالوں کے بائیو میڈیکل ایکوپمنٹ، دیگر آلات کے معیار، خریداری، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

 وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا چینی وزیر اعظم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ہسپتالوں کو جدید رحجانات کے مطابق تبدیل کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں جدید میڈیکل اور بائیو میڈیکل آلات شفاف انداز سے خریدے جائیں گے۔ انہوں نےمزیدکہا پنجاب میں بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کی تیاری کے لیے چائنیز سرمایہ کاری خوش آئند ہے ۔

مزیدخبریں