حزب اللہ کا ڈرون ساز یونٹ نشانے پر!

14 Oct, 2024 | 07:48 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  گزشتہ رات گولانی کے تربیتی اڈے پر بھاری جانی نقصان کا سبب بننے والے مہلک حملے کے تناظر میں، اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے یونٹ 127 کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف مدے دیا ہے۔  یہ یونٹ حزب اللہ کی ڈرون جنگ کے لئے ڈرونز کی تیاری، دیکھ بھال اور آپریشن کے لیے ذمہ دار ہے۔ یونٹ کے ہر رکن کو مارنے کی کوشش کو اب انٹیلی جنس جمع کرنے اور فضائی حملوں کے حوالے سے ترجیح دی جائے گی۔

اسرائیل کی فوج کے مطابق گزشتہ رات جس ڈرون نے چار فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا وہ کثیر الجہتی فضائی حملے کا حصہ تھا۔ شمال میں شارٹ رینج کے راکٹ فائر کیے گئے، حیفا کی طرف تین درست راکٹ اور تین ڈرون فائر کیے گئے۔ ایک ڈرون کو بحریہ نے مار گرایا، دوسرا آئرن ڈوم نے۔

حزب اللہ کے بھیجے ہوئے تیسرے ڈرون کا تعاقب اسرائیلی جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے کیا جنہوں نے اس پر دو بار فائرنگ کی۔ الیکٹرانک جنگی اقدامات بھی UAV کو  گرانے میں ناکام رہے۔ یہ ایکڑ کے شمال مشرق میں 30 میل (48 کلومیٹر) کے فاصلے پر ریڈاروں سے اوجھل ہو گیا تھا ۔ یہ سمجھا جاتا رہا تھا کہ یہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

اس واقعے کی اسرائیلی ائیر فورس IAF کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈرون ریڈاروں کی سکرین سے ہٹنے  اور فوجی بیس پر اسٹرائیک کے درمیان آدھے گھنٹے میں ایک اور منٹ کے لیے دوبارہ ریڈار پر ظاہر ہوا  تھا  لیکن فورسز نے اس وقت اس کی شناخت ڈرون کے طور پر نہیں کی۔

 اسرائیلی فضائی حدود میں کسی بھی وقت عمارتوں کے بالکل اوپر سیکڑوں اشیاء اڑ رہی ہوتی ہیں، جن میں پرندے بھی شامل ہیں، جو کسی غیر متوقع مقام پر ظاہر ہونے والے ڈرون کی شناخت کے چیلنج میں اضافہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، پولیس نے آئی اے ایف کو یوکنیم کے قریب ایک مشتبہ طیارے کی اطلاعات کے بارے میں بتایا، جو ڈرون ہو سکتا تھا۔

غزہ جنگ کے دوران، اسرائیل پر تقریباً 1,200 ڈرون فائر کیے گئے، اور 221  ڈرون اسرائیل کے دفاع ک کے نظام کو ناکام بنانے اور حملہ کرنے میں کامیاب  ہوئے۔

اس واقعے کی روشنی میں، فضائیہ وارننگ کے علاقوں کو بڑھا رہی ہے، یعنی مزید سائرن اور زیادہ فیک الارم ہوں گے۔ اب نئی ہدایت ہے کہ جب کوئی درون ایک بار ریڈر سکرین پر ظاہر ہو جائے تو جب وہ غائب ہو جائے گا تب بھی حفاظتی نظام یہ سمجھے گا کہ ایک ڈرون اب بھی اڑ رہا ہے۔اور  اس کے گر کر تباہ ہو چکنے کا تعین اس بات کا ثبوت سامنے آنے پر ہی کیا جائے گا۔ 

حزب اللہ کا اب تک سب سے زیادہ جان لیوا حملہ

حزب اللہ نے کل اعلان کیا تھا کہ اس نے شمالی اسرائیل کے قصبے بن یامینا میں اسرائیلی فوج کے گولانی بریگیڈ کے ایک کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ مخصوص ڈرون اسرائیلی فضائی دفاعی ریڈاروں میں بغیر کسی سراغ لگائے گھسنے میں کامیاب ہو گئے اور وہ شہر حیفا کے جنوب میں واقع بن یامینا کے علاقے میں گولانی بریگیڈ کے تربیتی کیمپ میں اپنے ہدف تک پہنچ گئے۔وہ  ڈرون اسرائیلی دشمن کے درجنوں افسروں اور فوجیوں پر مشتمل کمروں  کے درمیان پہنچ کر پھٹ گیا ۔ یہ فوجی  لبنان میں حزب  اللہ کے ٹھکانوں پر حملے میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے تھے۔ ان فوجیوں میں سینئر افسران بھی شامل تھے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس حملے میں اس کے چار فوجی ہلاک اور سات شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

  
 

سٹرائیک مارچ کیا ہیں؟
حزب اللہ کے زیر استعمال اس ڈرون کی سٹرائیک ڈرون کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ یہ ہوا میں رہتے ہوئے ہدف کی نشاندہی کر سکتا ہے اور خود تباہ ہونے سے قبل ہدف پر میزائل داغ سکتا ہے۔ اس قسم کا ڈرون طیاروں کے فوائد کو یکجا کرتا ہے۔ پرواز کی سطح اور ہدف کی جانب متغیر راستوں کے حوالے سے یہ جدید ہے۔

 
اتوار 13 اکتوبر کو حزب اللہ کا ایک ڈرون فضائی دفاعی نظام سے بچنے اور حیفا کے جنوب میں واقع بنیامینا میں فوجی کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ایسا ہی دوسرا ڈرون مار گرایا گیا۔ بہت سے ممالک نے مختلف قسم کے ڈرون تیار کیے ہیں جو ابتدائی طور پر جاسوسی اور فضائی بمباری کے مشن پر انحصار کرتے تھے اور پھر انسان بردار طیاروں کی طرح دوبارہ اپنے اڈوں پر واپس آ جاتے ہیں۔

سائز یا مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی کے لحاظ سے ڈرون بنانے کی تکنیک کی ترقی کے ساتھ ان کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ روایتی بمباری کے مشنوں میں کافی وقت لگتا ہے تو خودکش ڈرون استعمال کرنے سے کافی وقت بچ جاتا ہے کیونکہ وہ جاسوسی کے مشن کو بھی انجام دے سکتے اور معلومات اکٹھا کر سکتے اور اس معلومات کو کمانڈ سینٹرز کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

حاص جنگ کا خاص ہتھیار
سٹرائیک ڈرونز   مثالی ہتھیار ہیں۔ یہ ایک ہی وقت میں کمانڈ سینٹرز اور مختلف جنگی پلیٹ فارمز کے ساتھ جنگی ڈیٹا کا اشتراک کرنے پر انحصار کرتے ہیں۔ گھومنے پھرنے والے ڈرونز جاسوسی اور ہدف اور اس کے بمباری کے وقت کے بارے میں درست معلومات اکٹھا کرنے کے درمیان وقت کے وقفے کو کم کرنے میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔ اس طرح کچھ معاملات میں حملے کا فیصلہ کرنے کا وقت چند سیکنڈ تک کم ہو جاتا ہے۔

وقت اور جگہ
اس ڈرون کے دیگر فوائد یہ ہیں کہ انہیں پورٹیبل پلیٹ فارم سے لانچ کیا جا سکتا ہے یا مارٹر لانچ ٹیوب کی طرح لانچ ٹیوب سے بھی لانچ ہوسکتے ہیں۔ ان ڈرونز کو زمین، سمندر اور ہوا سے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں شروع کیے گئے جنگی مشنوں کی نوعیت اور ہدف کے مقام کے مطابق ان کو چلایا جاتا ہے۔

(اس سٹوری کیلئے  کچھ معلومات العربیہ نیوز سے لی گئیں)

مزیدخبریں