زاہد چوہدری:الائیڈہیلتھ سائنسزسکول جنرل ہسپتال میں بےقاعدگیاں کا انکشاف ہوا تھا ۔ تحقیقات میں ہسپتال کے3ملازم قصور وار قرار دےدیےگئے۔
الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول جنرل ہسپتال میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں ۔ انکوائری کمیٹی نےتین ملازمین کو بے قاعدگیوں کا قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا دیدی ۔ الائیڈ ہیلتھ سکول کوآرڈینیٹر خلیل احمد، فارمیسی ٹیکنیشن اسلم رضا اور کمپیوٹر آپریٹر مدثر غفار کی تین انکریمنٹ 3 سال کیلئے بند کردی گئی۔ انکوائری کمیٹی کی جانب سے ڈی ایم ایس سٹور ڈاکٹر شیراز گل خان کی سرزنش کی گئی۔ اور سابق پرنسپل ڈاکٹر اجمل کو وارننگ دی گئی ہے ۔
سابق ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر صباحت حبیب کی سربراہی میں پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔ سابق ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عامر سلیم بھی انکوائری کمیٹی کے ممبر تھے۔