پولیس لائن گیٹ پر برقع پوش دہشتگردوں کا حملہ، چار پولیس اہلکار شہید

14 Oct, 2024 | 07:35 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  بنوں پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ 

بنوں میں پولیس لائن پردہشتگرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور دہشتگرد  مارے گئے۔

پولیس لائن کے مرکزی گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پربرقع پوش دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے  گیٹ پر موجود چار پولیس اہلکار شہید ہوئگئے۔

عینی شاہدوں کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ تبادلہ ہوا اور بھرپورجوابی فائرنگ میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔


 بنوں سے رپورٹ ہونے والے ایک اور واقعہ میں  بنوں بکاخیل میں نامعلوم افراد نے بازار کی ایک دوکان سے  ناشتہ خریدتے پولیس اہلکار کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔

بنوں میں دہشتگردی واقعات کے  بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس حکام سےپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر پختون یار کو بنوں پہنچنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں