بسام سلطان : ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔24 گھنٹوں کے دوران 2013 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا
دوران چیکنگ 1952 اِن ڈور اور 61 آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا برآمد ہوا،42209 مقامات کی انسپکشن کی گئی ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 46 مقدمات درج ہوئے ۔ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 4لاکھ14ہزار614 کنٹینرز کو بھی چیک کیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 38 اور 38 میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے ڈینگی کیس رسپانس، مائیکروپلان کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی ڈینگی ٹیموں کی روف ٹاپس کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی،
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران ڈینگی فیلڈ ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں،شہری گھروں کی چھتوں، صحن، ائیرکولرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں،