ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی؛ ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار، 20 سے زائد طلباء زخمی

 صوابی؛ ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار، 20 سے زائد طلباء زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوار الحق : صوابی میں پنج پیر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔ 

ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے پر گہری کھائی میں جا گری، افسوسناک حادثے میں جلبئی دینی مدرسہ کے 20 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ، جس کے بعد زخمیوں کو باچاخان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہیں، زخمیوں میں 2 طلبہ کی حالت نازک ہیں، تمام زخمی طلباء اس وقت سرجیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج ہیں۔