ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم زیریں سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت اوربہاولپور میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال اور دیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم لسبیلہ، گوادر، جیوانی، کیچ ، تربت اورآواران میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مٹھی، بدین، دادو، کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد میں گردآلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ رات میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔