ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ ویمنز کے 102 رنز ، فاطمہ ثنا کے 4 کیچ، پاکستانی بیٹرز 57 پر ڈھیر

Pakistan vs New Zeeland, ICC Women\'s T20 World Cup, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن 111 رنز کے چھوٹے ٹارگٹ کے تعاقب میں نکلی تو 57 رنز پر ہی آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ بیٹنگ اننگز مین مشکل میں پھنسی نیوزی لینڈ ویمنز کو پاکستانی بیٹرز کے شکار میں کوئی دشواری نہین ہوئی اور وہ میچ آسانی سے  54 رنز سے جیت گئیں۔ 

میچ کا ٹاس  نیوزی لینڈ کی کیپٹن  سوفی ڈیوائن نے جیت لیا۔ سوفی نے پہلے خود بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران 4 کیچ لینے والی سٹار فاطمہ ثنا ہی آج پاکستان کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر بھی رہیں، انہوں نے مسلسل گرتی وکٹوں کے دوران ایک اینڈ کچھ دیر تک سنبھالے رکھنے کی کوشش کی اور  12 اوور کی دوسری گیند تک وکٹ پر رہیں، ان کی وکٹ گرتے ہی پاکستان کی آخری بیٹر بھی آؤٹ ہو گئیں۔ فاطمہ ثنا نے 23 گیندوں سے 21 رنز بنائے۔ 

پانچ ڈک

آج کے میچ میں تباہی کا آغاز اوپننگ بیٹر عالیہ ریاض کے صفر پر آؤٹ ہونے سے ہوا، انہوں نے دو گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا اور تیسری گیند پر کیچ پکڑا کر پویلین واپس چلی گئیں۔ عالیہ کے بعد مزید چار بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئیں  جن میں  تجربہ کار سدرہ امین، باؤلر نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال کے ساتھ  عروب شاہ شامل تھیں۔

منیبہ علی 15, ندا ڈار9 رنز بنا سکیں،  ارم جاوید نے 3 اور صدف شمس نے 2 رنز بنائے۔ 

املیہ کیر نے 5 وکٹیں لیں اور ایڈن کارسن نے 2 وکٹیں لیں۔  روزمیری مائر، لیا تاہوہو فرین جونز نے ایک ایک وکٹ لے کر پاکستان کو پیک اپ تک پہنچانے میں اپنا اپنا حصہ ڈالا۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

پاکستان ویمنز نے  نیوزی لینڈ ویمنز کی بیٹرز کو  کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا تھا اور  20  اوورز میں نیوزی لینڈ کی تجربہ کار بیٹرز 6 وکٹیں گنوا کر صرف 110  رنز بنا پائی  تھیں۔  نشرہ سندھو نے ساڑھے تین کی اکانومی کے ساتھ تین اوورز میں 2 وکٹیں  لیں اور عمینہ سہیل نے چار اوورز میں  ساڑھے تین رنز فی اوور دے کر ایک وکٹ لی۔ فاطمہ ثنا نے میچ کے دوران چار کیچ لئے۔  آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج دبئی سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں۔ 

نیوزی لینڈ ویمنز نے سو رنز 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر مکمل کئے جبکہ ان کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔ 19 اوورز میں نیوزی لینڈ ویمنز  102 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔  آخری 20 واں اوور  سعدیہ اقبال نے کیا۔  میڈی گرین میچ کی آخری گیند پر ندا ڈار کو بلند شاڑ مار کر فاطمہ ثنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں. وہ نو رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ میڈی گرین نے آخری اوور میں ندا ڈار کی تین بالز پر ڈبل رنز بنائے اور ۔ یہ فاطمہ ثنا کا اس میچ میں چاتھا کیچ تھا۔  ازی گیز  5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے اوور میں4 رنز بنا ئے۔   سوزی بیٹس نے دوسری گیند پر  فاطمہ ثنا کو چوکا مارا،  تاہم فاطمہ ثنا اوور کی پانچ گیندیں ڈوٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

سوزی بیٹس 3 چوکوں  نے ساتھ 29 گیندوں سے  28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ان کے سوا پاکستانی باؤلرز نے اب تک کسی نیٹر کو 22 سے زیادہ رنز نہیں بنانے دیئے۔  بروک ہیلی ڈے 22 رنز بنا کر منیبہ علی کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئیں۔  جورجیا پلیمر 17 رنز بنا کر نشرہ سندھو کی گیند پر فاطمہ ثنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔  اومیلا کیر  عمینہ سہیل کی گیند پر فاطمہ ثنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔ 

کپتان سوفی ڈیوائن سعدیہ اقبال کی گیند پر  25 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ  فاطمہ ثنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔ یہ فاطمہ ثنا کا میچ میں تیسرا کیچ تھا۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

پاکستان ویمنز  ورلڈ کپ کے گروپ اے میں ہیں جہاں وہ تین میچ کھیل چکی ہیں اور صرف ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کر پائی ہیں۔

آج کے میچ کی اہمیت

پاکستان کی  ٹیم آج کا میچ جیت بھی گئی تو وہ اس اہم ایونت کے اگلے راؤنڈ میں نہیں جا سکے گی کیونکہ آسٹریلیا چار میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے اور انڈیا، نیوزی لینڈ دونوں دو دو میچ جیت کر  چار چار پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں، انڈیا  بھی آسٹریلیا کی طرح اپنے چار میچ کھیل چکی ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کو  آج اپنا چوتھا میچ  درپیش ہے۔

یہ میچ  نیوزی لینڈ کے لئے اہم ہے، اگر وہ ہار گئے تو  ان کے پوائنٹس انڈیا ویمنز کے برابر رہیں  گے تاہم نیٹ رن ریٹ کی بہتر پوزیشن کے سبب انڈیا گروپ اے کی دوسری ٹیم قرار پا جائے گی۔ اگر نیوزی لینڈ ویمنز آج کا میچ جیت گئیں تو گروپ میں 6 پوائنٹس سے ساتھ وہ انڈیا ویمنز کو آؤٹ کلاس کر دیں گی۔ 

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں  انگلینڈ  3 اور ساؤتھ افریقہ 4 میچ کھیل کر چھ چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ آف دی ٹیبل ہیں تاہم انگلینڈ کا رن ریٹ بہتر ہے۔  انگلینڈ ویمنز کا ویسٹ انڈیز ویمنز کے ساتھ چوتھا میچ باقی ہے

میچ کے بعد گروپ اے پوائنٹس ٹیبل

یہ میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا سے نیچے اور بھارت سے اوپر ہے۔ 

i