ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر

14 Oct, 2024 | 06:43 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر  277.64 روپے سے بڑھ کر 277.66روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 279.35 روپے، یورو 38  پیسے کمی سے 304.30  روپے، برطانوی پاؤنڈ 20 پیسے کمی سے 363.98 روپے، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.11 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا ۔ 

مزیدخبریں