اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.66روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 279.35 روپے، یورو 38 پیسے کمی سے 304.30 روپے، برطانوی پاؤنڈ 20 پیسے کمی سے 363.98 روپے، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.11 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا ۔