رائیونڈ میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوارفٹ پاتھ سے ٹکراکرموقع پر دم توڑ گیا

14 Oct, 2024 | 06:18 PM

Ansa Awais

وقاص احمد : رائیونڈ میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار اپنا توازن کھو بیٹھا،فٹ پاتھ سے ٹکراکرموقع پر دم توڑ گیا۔

ایک فیکٹری ملازم شہری کے سڑک پر حادثےکےدوران جاں بحق ہونےکاافسوس ناک واقعہ پیش آیاہے۔ پولیس کے مطابق ساجد نام کا شہری کام پر فیکٹری جارہاتھا، کہ اس دوران تیز رفتاری کےسبب فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا ۔اورچوٹ کی شدت کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےانتقال کرگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔پولیس کا کہنا ہےلواحقین نے کسی قسم کی کارروائی سےانکارکیاہے۔

مزیدخبریں