ریگل چوک کے قریب موبائل شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

14 Oct, 2024 | 06:14 PM

Ansa Awais

وقاص احمد : ریگل چوک کے قریب موبائل شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ,قیمتی سامان جل گیا ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریگل چوک کے قریب موبائل شاپ میں اچانک آگ لگ گئی ۔آگ کی اطلاع پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور 2 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا ۔ ریسکیو کے بروقت آپریشن سے آگ پر جلد قابوپایا گیا.

مزیدخبریں