چین اور پاکستان کے تعلقات خطے کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہیں،مریم نواز

14 Oct, 2024 | 05:47 PM

راو دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آمد پرخیر مقدم کرتے ہوئے کہا چین اور پاکستان کے تعلقات خطے کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہیں،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان اور چین کا باہمی تعاون تاریخ کا حصہ بن چکاہے ،پاکستان اور چین ملکر خوشحال اور پرامن مستقبل کی طرف رہے ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عالمی خوشحالی کیلئے چین کے عزم کا اظہارکرتا ہے،

مریم نواز نے کہا چین کے وزیراعظم لی چیانگ کو حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں -چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو باہمی دوستی کے نئے باب کی شروعات سمجھتے ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کا سہرا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کے سر ہے-وزیراعظم محمد شہبازشریف پاک چائنہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں -پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سی پیک کا آغاز پاک چین دوستی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔چینی وزیراعظم کی آمد سے سی پیک پراجیکٹس میں تیزی آئے گی، روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے-پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دوستی، اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیاد پر قائم ہے۔پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سے دنیا بھر کے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں