ایس سی او اجلاس؛ ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری

14 Oct, 2024 | 05:36 PM

اویس کیانی : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ 

جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاوں نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاون سے روکنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکورٹی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ 

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو بھی مراسلہ لکھ دیا ۔ جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ایس سی او کانفرنس کے دوران کوئی احتجاج اور مظاہرہ نہیں ہو سکتا ، کسی بھی احتجاج اور مظاہرے کو روکنے کیلیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہو ، کسی صورت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے۔ 

مراسلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ احتجاج اور مظاہرین کو روکنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے ۔ 

مزیدخبریں