بسام سلطان: صدر منی مزدا ایسوسی ایشن نے 22 اکتوبر سے پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ۔
مرکزی صدر منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مزدا ٹرانسپورٹ آج اپنی چارٹر آف ڈیمانڈدےرہی ہے،چالانوں کی شکل میں ہم پر ظلم کیا جاتا ہے،ہمارے چالان اور ایف آئی آر دینے وا لا سسٹم واپس لیا جائے،5سال بعد ہماری 7500گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی وجہ سے بند کردی گئیں،22اکتوبر سے ہم پہیہ جام ہڑتال کریں گے،
جنرل سیکرٹری تنویر احمد نے کہا کہ اربوں روپے ہم ٹیکس کی مد میں جمع کراتے ہیں،پٹرولنگ پولیس ہمارے ڈرائیورز پر ظلم کررہی ہے،ساڑھے3لاکھ گاڑیاں بند کرکے ہڑتال کریں گے،ایک ارب 25کروڑ ناجائز جرمانوں کی مد میں وصول کیاجارہا ہے