عالیہ بٹ نئی بیماری میں مبتلا ، اداکارہ نے انکشاف کردیا

14 Oct, 2024 | 05:14 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک ایسی بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا جس کے بارے میں ان کے علاوہ سب جانتے تھے۔

فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں بطور ’شنایا‘ بالی وڈ ڈیبیو دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ بھارتی فلم نگری میں وہ مقام حاصل کرچکی ہیں جس کا خواب ہر ایک اسٹرگلنگ ایکٹر دیکھ رہا ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ بھارت کے علاوہ انٹرنیشنل ایونٹس میں بھی مدعو ہوتی ہیں جو انکی مقبولیت کا اندازہ لگانے کیلئے کافی ہے۔

شوبز کی دنیا میں نام کمانے کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ نے اپنی نجی زندگی کو بھی لیکر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 14 اپریل 2022 کو ایک گھریلو تقریب میں ساتھی اداکار و بچپن کے کرش رنبیر کپور سے شادی کی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ دو سال سے کریئر کے ساتھ بیٹی کی بھی تمام ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ رنبیر کپور تو یہ متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اب انکی زندگی کی ترجیح صرف انکی بیٹی ہی ہے۔

عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بیٹی راہا کی پیدائش کے بعد سکون محسوس کرنے کا انکشاف کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ایک بیماری کا شکار ہیں جس کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے انہوں نے ٹیسٹ بھی کروائے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ 'مجھے بچپن سے ہی یہ مسئلہ ہے کہ میں بیٹھے بیٹھے یا بات کرتے ہوئے کہیں گم (زون آؤٹ ) ہوجاتی ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ ' حال ہی میں میں سائیکولجیکل ٹیسٹ کیا تو مجھے پتا چلا کے میں اے ڈی ایچ اے (اٹینشن ڈیفیسیٹ یائپر ایکٹیویٹی ڈس آڈر) کے اسپیکٹرم میں کافی ہائی ہوں'، لیکن جب میں نے اس بارے میں اپنے جاننے والوں اور دوستوں کو بتایا تو انہوں نے مجھے کہا کہ ہم تو ہمیشہ سے یہ جانتے تھے کہ تمہیں یہ ڈس آرڈر ہے اس میں ٹیسٹ کروانے کی کیا ضرورت تھی جس پر میں کہا کہ پر مجھے آج تک نہیں پتا تھا'۔

 عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ' اس ڈس آرڈر کی تشخیص ہونے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اسی لیے میں کیمرے کے سامنے بہت پُرسکون محسوس کرتی ہوں اور پھر راہا کی پیدائش کے بعد میں جب بھی اس کے ساتھ ہوتی ہوں تو میں بہت اچھا اور پُرسکون محسوس کرتی ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'کیمرے کے سامنے اور راہا کے ساتھ ہوتے ہوئے کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان مومنٹس میں سب سے زیادہ پریزنٹ (موجود) ہوتی ہوں اس لیے سکون لگتا ہے'۔


 

مزیدخبریں